The news is by your side.

Advertisement

پٹرول مہنگا ہونے سے غریب طبقہ پس جائے گا، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے غریب طبقہ پس جائے گا اور مہنگائی تیس فیصدتک جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دور حکومت کے حوالے سے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے دو سال سب سے مشکل تھے، ملک دیوالیہ تھا، دوست ممالک مدد نہ کرتے تو پاکستان کا دیوالیہ نکل جاتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا آیا تو ہم نے مکمل لاک ڈاؤن نہ کرکے لوگوں کا تحفظ کیا، کورونا میں مربوط حکمت عملی اپنائی تو دنیا نے ہمیں سراہا۔

انھوں نے اپنی معاشی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 30سالوں میں سب سےبہترین معاشی پالیسی ہماری تھی، ہمارے دور میں سب سے زیادہ ڈالر پاکستان آرہے تھے، سب سے زیادہ پیسہ ہمارےکسانوں کےپاس گزشتہ 2سالوں میں گیا، ہماری2سال میں4بمپرکراپ ہوئیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے غریب طبقہ پس جائے گا اور مہنگائی تیس فیصدتک جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نےتیل کی قیمت بڑھائی اور ہندوستان نے کم کی، روس سےسستاتیل اورگندم لینے گئے تھے، روس گئے تو پتہ چلا وہ 30فیصد رعایت پر تیل دیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں