اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت قوم پر مسلط ہونے کے بعد پہلا جلسہ کررہا ہوں، سب نے ملکر تحریک چلانی ہے کہ فوری ملک میں الیکشن کرائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پشاور کے لوگو، کل میں آپ کے پاس آرہا ہوں، امپورٹڈ حکومت قوم پر مسلط ہونے کے بعد پہلا جلسہ کررہا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پیغام دون گا کہ اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم کرتی ہے، جمہوریت اور اپنی آزادی کی حفاظت کوئی فوج اور باہرکی قوت نہیں کرسکتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سب نے ملکر تحریک چلانی ہے کہ فوری ملک میں الیکشن کرائے جائیں۔
گذشتہ روز سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بدھ کو پشاور میں عشاء کے بعد جلسہ کروں گا یہ بیرونی سازش سے ہٹائے جانے کے بعد پہلا جلسہ ہوگا چاہتاہوں جلسےمیں تمام لوگ آئیں۔