تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مجھے دیوار سے لگایا گیا تو ’کارنرڈ ٹائیگر‘ بن سکتا ہوں، عمران خان

بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے دیوار سے لگایا گیا تو ’کارنرڈ ٹائیگر‘ بن سکتا ہوں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا: ’میں صرف ایک کال دوں گا اور حکومت کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، میں اس کال کے بالکل قریب پہنچتے جا رہا ہوں، آج پھر کہتا ہوں کہ ابھی بھی وقت ہے شفاف الیکشن کا اعلان کریں، الیکشن کا اعلان کر کے خود کو اور ملک کو بچائیں‘۔

عمران خان نے کہا کہ 4 ماہ ہر قسم کے ظلم کو برداشت کیا، میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف کو بلیک لسٹ کیا گیا، 25 مئی کو لوگوں پر تشدد کیا گیا، دھرنا دے سکتا تھا لیکن ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے ایسا نہیں کیا، دھرنا دے کر معیشت کو اور نقصان نہیں پہنچانا چاہتا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قانونی کارروائی کا مطالبہ کرنے پر میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا، میرے خلاف جو حربے استعمال کر رہے ہیں پھر خبردار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی جنگ ملک میں انصاف قائم کرنے کے لیے ہے، ہماری جنگ بڑے مگرمچھوں کو قانون کے نیچے اور انصاف کا نظام قائم کرنے کے لیے ہے، یہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی کہ طاقتور کچھ بھی کرے انصاف کا نظام انہیں نہیں پکڑ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے ڈاکوؤں کو قومی اسمبلی میں دیکھتا تھا اور غریب لوگ جیلوں میں جاتے تھے، انصاف تب قائم ہوگا جب بڑے ڈاکو قانون کے نیچے ہوں گے، طاقتور ڈاکے مارے تو این آر او اور چھوٹا چور جیل جائے گا تو انصاف کا نظام نہیں ہوگا، بڑا ڈاکو قانون کے نیچے نہیں آئے گا تو طاقت کی حکمرانی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -