تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان نے مذاکرات کرنے کیلئے دروازے کھول دیے

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے انتخابات کیلئے مذاکرات کے دروازے کھول دیے اور کہا بات کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن صرف الیکشن پر۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں ، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازےکھلے ہیں ، بات صرف الیکشن پر ہوسکتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جن کو مسلط کیا گیا ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے ، مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے ، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کیلئےآواز بلند کررہا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا ، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا ، مذاکرات کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں ، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔

Comments

- Advertisement -