The news is by your side.

Advertisement

گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو مزید سہولت دینے کے لیے گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ایکسائز آفس اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم متعارف کرانے اور 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی رقم کیلئے بھی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم متعارف کرائے جائیں جبکہ نیشنل بینک کی تمام برانچوں کو فیس جمع کرانے کا پابند بنایا جائے۔

محکمہ ایکسائز کو خصوصی افراد کے لیے بھی کاؤنٹر بنانے اور آن لائن سسٹم کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی جبکہ ایکسائز میں موجود ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاون بھی دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں