The news is by your side.

Advertisement

توہینِ عدالت کیس، تحریک انصاف نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے توہین عدالت سےمتعلق الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے شاہد گوندل ایڈووکیٹ اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے توہین عدالت نہیں کی بلکہ وہ تو الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئےانتخابی اصلاحات کمیٹی میں کام کررہےہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وکلاء نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان معزز عدالت کا احترام کرتے ہیں اورجان بوجھ کر توہین عدالت کا اقدام نہیں اٹھایا گیا بلکہ ایک صحافی کےسوال کے جواب میں بات کہی گئی تھی تب الیکشن کمیشن کی کارروائی کاعلم نہیں تھا۔


توہین عدالت کیس، چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے وکیل پربرہم


بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل اور ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے نہ تو پہلے کبھی توہین عدالت کی ہے اور نہ آئندہ کسی عدالتی فیصلے سے انحراف کریں گے اور آج توہین عدالت پراپنا جواب جمع کرادیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ کیس جلد ازجلد ختم ہوجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں