site
stats
پاکستان

حکمراں شواہد اورمنی ٹریل دینے کے بجائے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان

khawaja asif

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شواہد دینےاورمنی ٹریل بتانےکے بجائے دھمکیاں دی جارہی ہیں اداروں کوتباہ کرکےکون سی جمہوریت بچارہے ہیں۔

وہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کل ایک ڈرامہ کیا گیا جس میں سب لوگ فلمی سین کی طرح آنسو بہا رہے ہوتے ہیں اور کہہ رہے تھے کہ صرف ایک خاندان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔

وزیراعظم کے خلاف سازش کون کررہا ہے 


چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آج بتانا چاہتا ہوں کہ سازشیں کیا ہورہی ہیں بات صرف اتنی ہے کہ پاناما لیکس ایک عالمی ادارے اور تنظیم کی جانب سے نشرکی گئی جس کے نشر ہونے سے پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا تھا۔

بعد ازاں پاناما لیکس میں جن جن ریاستوں کے سربراہوں کے نام آئے انہیں ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے آئس لینڈ اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے اپنے عہدوں سے استعفی دیا جب کہ ڈیوڈ کیمرون سے پانامالیکس میں نام آنے پرایوان میں وضاحت طلب کی گئی تو کیا ان سب کے خلاف بھی سازش کی گئی ؟

انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پرآج بھی نوازشریف اور بچوں کی تصاویر موجود ہیں اور ان کے نام بھی پانامالیکس میں آئے پیں جس پرسوالات پوچھنا ہماراحق تھا اور ہم نے آئین اور قانون کے تحت اپنا کردار ادا کیا اور وزیراعظم کو عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا گیا۔

وزیراعظم مسلسل جھوٹ بولتے آئے ہیں 


عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف مسلسل سوالوں پرجھوٹ بولتے رہے ہیں البتہ اب پہلی مرتبہ لندن فلیٹس کا اعتراف کیا ہے کہ یہ فلیٹس ہمارے ہیں جب کہ 1998 میں جب مےفیئراپارٹمنٹ کے باہر احتجاج کیا تو انہوں نےملکیت سے ہی انکارکردیا تھا اب چوں کہ یہ لوگ بےنقاب ہوچکے ہیں توفلیٹس کی مالک ہونے کااعتراف کررہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کاغذ لہرا کرکہتے تھے کہ یہ ہیں لیکن سپریم کورٹ اور اب جے آئی ٹی کے سامنے کاغذات پیش کرنے سے قاصر نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمارے احتجاج نے وزیراعظم کو عدالت میں لاکھڑا کیا 


عمران خان نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا، سڑکوں پرنکلے، ماریں کھائیں تب جا کے معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا جہاں پتہ چلا کہ وزیراعظم کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں چنانچہ درمیان میں قطری شہزادہ بھی آگیا خیر سپریم کورٹ کے فیصلے پر پہلے تو مٹھائیاں بانٹی گئیں اور اب جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے 


انہوں نے کہا کہ جس پرایفیڈرین کاکیس چل رہاہےوہ لوگ جمع کرکےجمہوریت بچارہا ہے جمہوریت بچانےکےدعوےکرنےوالوں نےسپریم کورٹ پرحملہ کیاتھا دھمکیاں دینےوالوں نےکوئی حرکت کی توبھرپورمخالفت کریں گے، پاکستان تحریک انصاف جےآئی ٹی اورسپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حسین نوازنےخودٹی وی انٹرویوزمیں مریم نوازکانام لیا، اس لیے مریم نواز سے پوچھ گچھ ہونا لازمی امر ہے اس پر شور شرابہ کرنا غیر منطقی ہے، جمائما مسلمان ہوکرپاکستان آئی اورانہوں نے پوری مہم چلائی لیکن جمائما کو یہودی بتا کرن لیگ نے کون سا خواتین سے احترام کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ بےنظیربھٹو میری کلاس فیلو تھیں ان کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے کیا کیا وہ سب مجھے یاد ہے اور محترمہ نصرت بھٹو پر کیسے کیسے مظالم ڈھائے گئے اس وقت انہیں خواتین یاد نہیں آئیں اور آج مریم نواز کی پیشی کے وقت مشرقی روایات اور خواتین کی ناموس کا خیال آ رہا ہے۔

میں بھی ارب پتی بن سکتا تھا لیکن پیسے کے بجائے عزت کمائی 


عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں حکومت کی وجہ سےآج بھی ارب پتی بن سکتاہوں لیکن میں اقتدار کو پیسے بنانے کا ذریعہ نہیںن بنایا بلکہ لوگوں کی خدمت کا مصرف جانا البتہ نواش ریف اور شہباز شریف نے اقتدار کو قرضے معاف کرانے اور اپنے کاروبار کو چکمانے کے لیے استعما کیا اس لیے اب احتساب کا بھی سامنا کریں۔

اب شہباز شریف کی باری آنی ہے 


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ نےشوگرمل قائم کرنے پرشہبازشریف کے خلاف فیصلہ دیا اور اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے صاف لکھا کہ یہاں ملزنہیں بن سکتیں اسی طرح حدیبیہ پیپرزملز کیس میں بھی شہبازشریف کا نام شامل ہے اس لیے اب شہباز شریف بھی نہیں بچ سکتے اس خاندان نے30سال سے پاکستان کو لوٹا ہے۔

ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے 


عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے میں یہی آواز گونج رہی ہے کہ گلی گلی میں شور ہے نوازشریف چورہے اور اس وقت پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے اور اپنی بدشاہت بچانے کو جمہوریت بچانے کا نام دیا جا رہا ہے ہے، قوم جواب چاہتی ہے ڈرامے بازی نہیں۔

اوور سیز پاکستانی شوکت خانم اسپتال کو عطیہ دیتے ہیں  


انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کو 30 فیصد اوورسیز پاکستانی رقوم بھیجتے ہیں اورشوکت خانم کینسراسپتال کونشانے بنانے والے سیاسی طورپراوورسیزپاکستانیوں کونشانہ بنایا جارہا ہے اسی طرح الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کاکیس سیاسی بنیادپرہے اگر ایسا نہیں تو شریف خاندان کوئی ایک بینکنگ ٹرانزیکشن ہی دکھادے۔

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی غلط تھی 


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امریکی جاسوس کو دو پاکستانی راہگیروں کو قتل کرنے کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا جانا غلط عمل تھا جس کی کوئی شخص حمایت نہیں کرسکتا تاہم ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں جو تفصیلات دی ہیں ان سے سب کا متفق ہونا ضروری نہیں اور کتاب کی لانچنگ کا وقت بھی قابل غور بات ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top