اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کاوعدہ پورا کیا، سمندر پار پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کرتے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، وزیر اعظم نے کہا کہ ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے وطن واپس لایا گیا۔
Despite massive disruptions in global air travel, we have fulfilled our promise of bringing back stranded Pakistanis & our overseas workers.250,000 Pakistanis from around the world have been brought home. My govt will continue to support overseas Pakistanis in every way possible
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 18, 2020
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی طور پر ہوائی سفر میں شدید مشکلات درپیش رہیں لیکن حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کاوعدہ پورا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے ہرممکن تعاون کرے گی اور آئندہ بھی سمندر پار پاکستانیوں سے تعاون جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں : سعودی عرب سے 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی
واضح رہے کہ یکم مئی سے اب تک سعودی عرب کے مختلف شہروں سے چلائی جانے والی 74 خصوصی پروازوں کے ذریعے 15ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس آچکے ہیں۔