تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم عمران خان نے کون سا پودا لگایا، اس کی خصوصیت کیا ہے؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگا کر قوم سے ایک بار پھر مون سون شجر کاری میں حصہ لینے کی اپیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نتھیا گلی میں پاکستان کے لیے موزوں ترین درخت ’پائن‘ کا پودا لگایا، جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیں۔

وزیراعظم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پائن کا پودا لگانا ہماری مون سون  شجرکاری مہم کا حصہ ہے، چاہتا ہوں کہ پوری قوم ملک کو سرسبز بنانے میں حصہ لے‘۔

پائن کے درخت کی خصوصیت

دنیا بھر میں موجود مختلف اقسام کے درختوں کی اپنی خصوصیات ہیں، جن میں سے مخلتف درخت مخصوص آب و ہوا اور زمینی درجہ حرارت کے ساتھ بارش میں ہی پرورش پاتے ہیں۔

پائن کے درخت کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے ٹھنڈے علاقے کا درخت سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ گرم اور مرطوب علاقوں میں پرورش نہیں پاسکتا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والی موسمی تبدیلیوں اور تغیرات کو دیکھتے ہوئے ماہرین پائن کو اہم درخت قرار دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -