تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جعلی آڈیوز کی حقیقت آشکار کرنے کیلیے عمران خان نے جلسے میں نواز شریف کی فیک آڈیو چلوا دی

جعلی آڈیو اور ویڈیوز کی حقیقت عوام کے سامنے آشکار کرنے کے لیے عمران خان نے میانوالی کے جلسہ عام  میں نواز شریف کی فیک آڈیو چلوا دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جعلی آڈیوز اور ویڈیوز کی حقیقت آشکار کرنے کے لیے گزشتہ روز میانوالی کے جلسہ عام میں نواز شریف کی فیک آڈیو چلوا دی۔

عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس سے ٹیلیفون لیک ہوکر دشمنوں کے پاس چلا گیا، لیکن نون لیگ اس پر فیک آڈیوز کی گیم شروع کردی، مریم نواز فیک آڈیوز اور جھوٹ بولنے کی ماہر ہیں میں ن لیگ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جعلی آڈیوز بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے جلسہ گاہ کی بڑی اسکرین پر نواز شریف کی ایک فیک آڈیو چلوا دی۔

اس جعلی آڈیو میں نواز شریف کو اپنی ہی آواز میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ نواز شریف سے پوچھو جس نے پاکستان کا دنیا میں تماشا بنا کر رکھ دیا ہے، میری آف شور کمپنی موجود تھی، وہ پیسہ کہاں سے آیا، نواز شریف تم دوسروں پر تہمت لگاتے ہوئے سب سے کرپٹ آدمی ہو، تم نے اسپتال کا پیسہ جوئے میں لگایا، یہ کمپنی بھی میری ہے کیا عمران خان کے خلاف کرپشن کا کوئی ایک بھی الزام ثابت ہوا؟

 

اسی فیک آڈیو میں یہ بھی سنائی دیتا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ نے بھی کہہ دیا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن کی ہے، ہم ہر معاملے میں کرپٹ ہیں۔

اس آڈیو کے اختتام پر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ لوگ ہر طرف مار کھا رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے فیک آڈیو اور ویڈیو بنانا شروع کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -