The news is by your side.

Advertisement

ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کی بحالی کیلئے مزید اقدامات ناگزیر ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کی بحالی کیلئے مزید اقدامات ناگزیر ہیں، قرضوں میں ریلیف کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ایپی احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ایتھوپیا کے وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، اس کے علاوہ قرضوں میں ریلیف سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایتھوپیا کے ہم منصب سے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے ساتھ بھوک کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وسائل میں اضافہ بہت ضروری ہے، ترقی پذیرملکوں کی معیشتوں کی بحالی کیلئے مزید اقدامات ناگزیر ہیں، بات چیت میں دونوں وزرائے اعظم نے قرضوں میں ریلیف کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، اس موقع پر انہوں نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ایپی احمدکو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں