پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کے گھر چوری کی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھی عون چوہدری کے 3موبائل فون چرالیے گئے، موبائل فونز میں عمران خان اورپارٹی سےمتعلق اہم معلومات تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری کے گھر چوری کی واردات ہوئی، جس میں ملزمان نے ساٹھ ہزار روپے اور3موبائل فون چرالیے ، موبائل فونز میں عمران خان اورپارٹی سےمتعلق اہم معلومات موجود ہیں۔

عون چوہدری اور نعیم الحق ایک ہی گھرمیں رہائش پذیر ہیں، نعیم الحق نے چور کے تعاقب کی کوشش کی تاہم چور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

چوری کی ایف آئی آرتھانہ بنی گالہ میں درج کرا دی گئی ہے جبکہ پولیس نے پڑوس کے گھر سے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

عون چوہدری کا کہنا ہے کہ چور میرے 3موبائل فون،60ہزارروپے چوری کرکے لے گیا، چورصبح ساڑھے 3بجے بنی گالہ میں میری رہائش گاہ میں داخل ہوا، بظاہرعام چوری کی واردات لگتی ہے، میرے ساتھ والے کمرے میں نعیم الحق سورہے تھے، نعیم الحق کے آواز دینے پر چور بھاگ گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بٹوے میں 60ہزارروپے کے علاوہ کریڈٹ کارڈز بھی تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں