تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاناما سے فارغ ہوگئے اب کراچی سمیت سندھ بھر پر توجہ دیں گے،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاناما سے فارغ ہوگئے اب کراچی سمیت سندھ بھرپر توجہ دیں گے،، جس طرح نوازشریف مافیا کےسردارہیں اسی طرح آصف زرداری سندھ میں مافیا کے سردار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تاجروں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پرخصوصی توجہ دوں گا، ملک خصوصاً سندھ میں کرپشن عروج  پر ہے، سندھ کی قیادت نااہل ہے، آصف زرداری ملک سے باہر رہتے ہیں، پاناماکیس سے فارغ ہوگئے ہیں اب سندھ پرپوری توجہ دینگے، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام علاقوں پر توجہ دینگے، کراچی میں تاجربرادری ،اقلیتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 5 نومبر کو اوباڑو میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، کراچی میں480ملین گیلن گندا پانی روزانہ سمندر میں جارہا ہے، مچھلی کے ذریعے روزگارکرنے والے تباہ ہورہے ہیں، سندھ کے اہم شہر کراچی میں بھی سیوریج کا نظام تباہ ہے، چیئرمین نیب سے درخواست ہے ، منی لانڈرنگ پرخصوصی توجہ دیں، کرپشن کاپیسہ منی لانڈرنگ کرکے باہر بھیجا جارہا ہے، نیب تحقیقات کرے کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں کون ملوث ہے۔

بلدیاتی نظام کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام جب تک ٹھیک نہیں ہوگا عوام کےمسائل حل نہیں ہونگے، خیبرپختونخوامیں نیابلدیاتی نظام متعارف کرارہے ہیں، خیب پختونخوا میں بہت سےچیزیں سیکھیں ہیں مستقبل میں کام کرینگے، یوسی چیئرمین اوروائس چیئرمین کےبراہ راست الیکشن کرینگے، میئرکراچی بھی کہتےہیں، خیبر پختونخوا والا بلدیاتی نظام چاہیے، سسٹم کوتبدیل کریں گے،اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرینگے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل ہونےسےعوام کے مسائل حل ہونگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس مرتبہ ٹکٹ بہت سوچ سمجھ کردیں گے،ماضی میں جلدبازی کی گئی، انتخابی ٹکٹ دینےسےمتعلق ابھی سےمشاورت جاری ہے، اداروں کوسیاسی بنایا جائے گا تو سب ملک پربوجھ بنے رہیں گے، پرائیویٹائز کرنے سے ادارےٹھیک نہیں ہوتے، اداروں کو غیرسیاسی بنایا جائے گا تو وہ بہترین کام کریں گے، پروفیشنل سیٹ اپ اوراکاؤنٹیبلٹی میکنزم تک ادارے ٹھیک نہیں ہوتے۔


مزید پڑھیں : سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے: عمران خان


انکا مزید کہنا تھا کہ اسٹیل مل بند پڑی ہے، پی آئی اےتباہی کے دہانے پر ہے، سفارشی بھرتیاں کی گئیں اسی لیےادارے تباہ ہورہےہیں، خیبربینک کو غیرسیاسی کیا، جس کی کامیابی واضح مثال ہے، دہشت گردی ختم کرنی ہےتوکرپشن کوختم کرناہوگا، غیرجانبدار، امتیاز کے بغیراحتساب ہوگا تو بہت سے مسائل حل ہونگے، جس جرائم میں جو بھی ملوث ہے، اسے گرفتارکیا جانا چاہیے، ملزم کی سیاسی وابستگی یا بااثر ہونے کو نہ دیکھا جائے گرفتار کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ صرف نوازشریف نہیں ایک بڑے مافیا سے تھا ، فوج اورعدلیہ کےبغیرتمام اداروں میں نوازشریف کےلوگ بیٹھےہیں، زرداری کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑے کرنے تک اصلاحات نہیں ہونگی، جس طرح نوازشریف مافیا کے سردار ہیں، اسی طرح آصف زرداری ہیں، سندھ کے لوگ جھوٹے کیس کرنے کی وجہ سے پولیس سے ڈرتے ہیں، سندھ میں کسان کاپانی بندکردیں تواس کی بدحالی شروع ہوجاتی ہے۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا سندھ کےکسانوں کوپانی بندکرنےکی دھمکیاں دیتاہے، آصف زرداری اس قبضہ مافیاسے ملے ہوئےہیں، عائشہ گلالئی نےاعلان کیا تھا،  ان کاپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید کو ووٹ دینے کا کہا گیا تو عائشہ گلالئی نے پالیسی سےانحراف کیا، آئندہ کوئی بھی ٹکٹ لے کرمنتخب ہونے کے بعد کچھ بھی کرسکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرسےمتعلق پہلےتمام پارٹیوں سےمشاورت ہونی چاہیےتھی، اپوزیشن جماعتوں سےمشاورت کےبعدعوام میں جاناچاہیےتھا ، اپوزیشن لیڈرکے معاملے پر ہم سے کوتاہی ہوئی اعتراف کرتاہوں، بڑی جماعتوں میں جھگڑےہوتےہیں ٹکٹس پرجھگڑےچل رہےہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -