The news is by your side.

Advertisement

مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لیےعالمی سازشیں ہو رہی ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کو لڑانےکیلئےعالمی سازش ہورہی ہے اور پاکستان کو اس سازش سے بچنا چاہیئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے احمد پور شرقیہ کے واقعے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ قومی سانحہ بن گیا ہر دل غمزدہ اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنارواقعے پربھی بہت دلی افسوس ہے، فرقوں سےہٹ کرہمیں ایک دوسرے کی تکلیف میں شامل ہونا چاہئے اسی طرح کوئٹہ اور کراچی میں پولیس والوں کا قتل انتہائی افسوسناک تھا ان تمام سانحات نے عید کے موقع پرسب کو غمزدہ کردیا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ مسلمانوں کو آپس لڑانے کے لیے عالمی سازش ہورہی ہے کچھ عالمی قوتیں شیعہ سنیوں کوآپس میں لڑانا چاہتی ہیں اورموجودہ صورت حال میں پاکستان کونہ صرف یہ کہ اس سازش سے بچنا چاہیے بلکہ اس سازش کو روکنے کے لیے اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کو بہاولپورکےعلاوہ پاراچناربھی جاناچاہیے اور مظلوم لوگوں کی داد رسی کرنی چاہیئے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جو قابل مذمت عمل ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ یہ لوگ ہر کام پیسا بنانے کے لیے کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میگا پراجیکٹس بھی محض کمیشن بنانے کے لیے بنائے جا رہے ہیں تاکہ پیسا بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ کے بنائےاسپتالوں کوفنکشنل نہیں کیا جارہا ہے شریف برادران 21 سال سے پنجاب میں ہیں لیکن حالات نہیں بدلے اور آج بھی اس پنجاب کا حال ابتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پینے کا صاف پانی میسرنہیں، لیکن پتہ نہیں یہ لوگ کہاں پیسا خرچ کرتے ہیں، ان کے لیے پراجیکٹ بنانا ضروری ہے لیکن بنیادی سہولتیں زیادہ ضروری ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کا ایک روزکا بیرون ملک کے دوروں کا خرچہ27 لاکھ روپے ہے اور سرکاری دوروں پر یہ لوگ سرکاری اداروں پر تنقید کرتے ہیں جیسا کہ وزیراعظم نے لندن پریس کانفرنس میں جےآئی ٹی کے خلاف بات کی۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کرکےآپ ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے نتیجے میں ڈالرز کی کمی پوری کرنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف جانا پڑتا ہے جس کے لیے آئی ایم ایف سے قرضہ لے کرعوام پربوجھ ڈالا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں مانے گی لیکن وہ نہیں جانتے کہ میری ایک کال پرقوم باہرنکلے گی اور لوگ فیصلے کے انتظارمیں ہے جس کے بعد پورا پاکستان باہرنکلے گا اور ناصاف کے فیصلے کو خیر مقدم کہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازکی پیشی میں نوازشریف کا قصور ہے کیوں کہ قصورنوازشریف کا تھا لیکن پیسہ بچانے کیلئے وہ خود بچوں کو درمیان میں لے کر آئے اس لیے کسی اور کو ذمہ دار ٹہرانا مناسب نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 70 سال میں سب سے زیادہ کرپشن ان دونوں بھائیوں نے کی ہے کئی دہائیوں سے نوازشریف، شہبازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے پیسے بنا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں