اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

12 ممالک کے کرکٹ کپتانوں نے بانی پی ٹی آئی کے لیے بڑی اپیل کر دی!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 فروری 2026): کرکٹ کے 12 سابق غیر ملکی کپتانوں نے عمران خان کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان جو دو سال سے زائد عرصہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان دنوں آنکھوں سے متعلق بیماری کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے کرکٹ کے سابق 12 بین الاقوامی کپتانوں نے عمران خان کو علاج کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل کر دی ہے۔

اس حوالے سے مختلف ممالک کے 12 کپتانوں کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کرکٹ کے لیجنڈ ہیں اور کرکٹ فیملی کو ان کی صحت پر تشویش ہے۔

ورلڈ کپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کو علاج کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اپیل کرنے والوں میں آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل، ای این چیپل، ایلن بارڈر، اسٹیو وا، بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتانوں ای این بوتھم، مائیک بریئرلی، ڈیوڈ گاور، مائیک ایتھرٹن، ویسٹ انڈیز کو دو ورلڈ کپ جتوانے والے کلائیو لائیڈ اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان جان رائٹ عمران خان کے لیے آواز اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اپیل اسپورٹس مین اسپرٹ پر ہے اور اس کو کسی قانونی کارروائی میں دخل اندازی نہ سمجھا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی میڈیکل رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی

+ posts

زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں