اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں 23 اہم رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ علی امین گنڈاپور، مراد سعید، شہباز گل اور علی محمد خان کو کمیٹی سے آؤٹ کردیا گیا۔
سیاسی کمیٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، علامہ راجہ ناصرعباس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، معین قریشی، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر،حلیم عادل شیخ اور داؤد کاکڑ کمیٹی کا حصہ ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی اسد قیصر، عامر ڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوزب، لال چند ملہی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہوگا، پارلیمانی پارٹیوں کے لئے فالو کی جانے والی پالیسیز بھی کمیٹی مرتب کرے گی۔
مزید پڑھیں : پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کی کمیٹی قائم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کا کام 10 دن میں مکمل کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر پارٹی آئین کا جائزہ لینے اور تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی، حمید خان، اسد قیصر، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


