The news is by your side.

Advertisement

کراچی کو آگے کیسے لے کر جانا ہے؟ عمران خان کا شہریوں کو پیغام

اسلام آباد : عمران خان نے کراچی جلسے سے متعلق شہریوں کو پیغام دیا ہے کہ ہم آپ کو بتائیں گے کہ کراچی کی روشنیاں کیسے بحال ہوں گی؟ ان کا کہنا ہے کہ عوام جلسے میں زیاہ سے زیادہ شرکت کریں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر اپنے تازہ پیغام میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جلسہ کل12مئی بروز ہفتہ بمقام اتوار بازار گراؤنڈ، نزد الہٰ دین پارک راشد منہاس روڈ پر منعقد کیا جائے گا۔

ہم سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کے لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح صوبے کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے اور کراچی جو پاکستان کا معاشی حب ہے، اس شہر کو کیسے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنا سکتے ہیں۔

ہم بتائیں گے کراچی کی روشنیاں کیسے بحال ہوں گی، انہوں نے عوام سےاپیل ہے کہ وہ کل بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کریں۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں حکیم سعید گراؤنڈ میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان 12مئی کو جلسے کرنے کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے 12 مئی کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا، پی ٹی آئی بھی موقف سے پیچھے ہٹ گئی

دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا، خونریز تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے موٹر سائیکل اور دو گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

مشتعل کارکنوں نے گراﺅنڈ میں لگے تحریک انصاف کے کیمپ کو بھی اکھاڑ دیا تھا، بعد ازاں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کو تصادم سے بچانے کیلئے پہل کرتے ہوئے پی پی کے جلسے کا مقام تبدیل کردیاتھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں