site
stats
پاکستان

نانااور ماں کی تصویر لگالینےسےکوئی لیڈر نہیں بنتا،عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نانا اور ماں کی تصویر پیچھے لگا لینے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا لیڈر بننے کے لئے نظریہ اور سوچ ضروری ہے۔

نواز شریف پیسہ لگاؤ اور طاقت حاصل کرو کی پالیسی پر چلتے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر پاکستان میں بندر بانٹ چل رہی ہے پاکستان کو اس وقت سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر کبھی بھی نواز شریف نریندر مودی کی طرح خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی خاتون صحافی کے نواز ،مودی ملاقات کے حوالے سے پڑھ کر حیرت ہوئی ۔

نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈرتے ہیں اور مودی رائٹ ونگ سے ڈرتے ہیں۔ لیڈر ڈرا نہیں کرتا۔ لیڈر اپنے ویژن کو عوام تک لے کرجاتا ہے نواز، مودی کی طرح خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا۔ کسی بھی قوم پر براوقت آتا ہے تو لیڈر ٹیم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top