اشتہار

پی ٹی آئی کا بانی کے لیے لندن سے ڈاکٹر کی خفیہ آمد پر تشویش کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا عمران خان کے لیے لندن سے ڈاکٹر کی خفیہ آمد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے لندن سے ماہر ڈاکٹر بلا کر عمران خان کا طبی معائنہ کروایا اور صحت سے متعلق پارٹی قیادت، خاندان کو لاعلم رکھا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کو فوری طور پرشفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کامطالبہ کرتی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ذاتی معالجین کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ دینا تشیوشناک ہے، حکومت سیاسی دانش مندی کا مظاہرہ کرے اور حالات مزید خراب ہونے سے روکے۔

یہ پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا علاج لندن سے آئے ڈاکٹر نے کیا، رانا ثنااللہ کی تصدیق

واضح رہے کہ عمران خان کے علاج سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق تمام تر اقدامات کیے گئے، عمران خان کو اسپتال لے جایا گیا، میڈیکل بورڈ کے ذریعے معائنہ کرایا گیا، بچوں سے فون پر بات چیت اور ملاقات سمیت عدالت کی ہدایات پر عمل کیا گیا اور اس تمام کارروائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

شِفا اسپتال منتقل نہ کیے جانے سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اس کی وجوہات بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں، ان کے مطابق شِفا اسپتال میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں ہی نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں صحت مند قرار دیا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

مزید خبریں