اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 3بار کے منتخب وزیراعظم نے منی لانڈرنگ سے متعلق عدالت میں شرمناک بیان دیا اور آج وہ قطری خط سے بھی دستبردار ہوگیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں دوسال پر محیط وقت اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع کرنے کے بعد نواز شریف کو منی لانڈرنگ کے حق میں ایک مضحکہ خیز ترکیب سوجھی ہے، نوازشریف نے عدالت میں قطری خط سے بھی انکارکردیا۔
کتنے شرم کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ ایون فیلڈ (لندن) جائیدادیں اسکے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ انکی خریداری کیلئے انکے پاس پیسا کہاں سے آیا۔ نواز شریف کے مطابق انکے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2018
آج وہ قطری خط سے بھی دستبردار ہوگیا۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں دوسال پر محیط وقت اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع کرنے کے بعد نواز شریف کو منی لانڈرنگ کے حق میں ایک مضحکہ خیز ترکیب سوجھی ہے۔ https://t.co/lhQ3B9EQej
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2018
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف منی لانڈرنگ کیلئے مضحکہ خیزوضاحتیں دے رہے ہیں، کتنے شرم کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ ایون فیلڈ (لندن) جائیدادیں اس کے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ ان کی خریداری کیلئے ان کے پاس پیسا کہاں سے آیا۔
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ (اسحٰق ڈار اور نواز شریف کیطرح) کوئی بھی چوری کرکے پیسہ اور بچے دونوں باہر بھجوا دے اور معصوم سی شکل بنا کر
کہہ دے کہ اسے نہیں معلوم بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ https://t.co/UTASHyXn9G— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2018
نواز شریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ (اسحٰق ڈار اور نواز شریف کی طرح) کوئی بھی چوری کرکے پیسہ اور بچے دونوں باہر بھجوا دے اور معصوم سی شکل بنا کر کہہ دے کہ اسے نہیں معلوم بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔