پی ٹی آئی نے اسلام آباد کا جلسہ منسوخ کردیا PTI Islamabad jalsa multavi
The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف نے اسلام آباد کا جلسہ منسوخ کردیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا، جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تفیصلات کے مطابق پاناما کیس کے تاریخی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے جلسے سے متعلق انتظامات بھی شروع کر رکھے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا جائے۔

پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں جہانگیرترین، شاہ محمودقریشی، نعیم الحق، شیریں مزاری، عثمان ڈار، فیصل جاوید، شہزاد وسیم، اسد عمر شریک ہوئے، اجلاس میں پانامالیکس کیس کےفیصلے کے قانونی نکات پر مشاورت کی گئی۔

ایک سال سے زائد عرصہ تک سیاسی منظر نامے پر بھونچال مچانے والے پاناما پیپرز اسکینڈل کا فیصلہ آج سنا دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی تشکیل دینے اور 60 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

پانچ ججز کے فیصلے میں دو ججوں نے نواز شریف کو ناہل قرار دیا جبکہ تین ججوں نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ دیا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد کل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے پر اپنے رد عمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نواز شریف کی ساری کہانی مسترد کردی، وزیراعظم اب اپنے منصب پر رہنے کااخلاقی جواز کھو چکے ہیں، لہٰذا وزیراعظم اپنے عہدے سے فوری طور پر الگ ہوں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں