اسلام آباد: فاٹا انضمام کے معاملے میں تاخیر پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گی، تحریک کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس کے اعلامیہ میں فاٹا انضمام کے معاملے میں حکومت کے خلاف تحریک کا عندیہ دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ فقط ایک شخص کے لئے حکومت کو قبائلی عوام کے مستقبل سےنہیں کھیلنے دیں گے، پی ٹی آئی نے عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا بھی فیصلہ کیا ہے، ماڈل ٹاؤن کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے مطالبے کی ہر سطح پرحمایت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس: فاٹا اصلاحات پیش نہ کرنےپر اپوزیشن کا واک آؤٹ
اجلاس میں امریکی نائب صدرکے پاکستان مخالف بیان کی بھی شدید مذمت کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں. امریکی نائب صدر کے بیان سے پاکستانی قوم کی دل آزاری ہوئی یہ بیان شکست خوردگی اور مایوسی کی علامت ہے۔
پی ٹی آئی اجلاس میں قانونی ٹیم نے حدیبیہ پیپرملز کیس پر عمران خان اور پارٹی رہنمائوں کو مفصل بریفنگ دی، اس اجلاس میں حدیبیہ کیس میں قانونی چارہ جوئی کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔