The news is by your side.

Advertisement

سب نے باریاں لیں، اب ہماری باری ہے، عمران خان

کراچی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دوسروں نے کئی کئی باریاں لیں، اب ہماری باری ہے، ہم اپنی باری میں عوام اور مزدوروں کی وہ خدمت کریں گے کہ آئندہ کوئی نہیں آپائے گا۔

یہ بات انہوں نے  لانڈھی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی یونین کو ریفرنڈم جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، اقتدار ملا تو مزدور کسی اور جماعت میں نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو تمام وعدے پورے کریں، پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو مزدور کسی اور جماعت میں نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ہی زیادہ کامیاب ہوتے ہیں،مخصوص طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جارہا ہے اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے،ٹیکس پالیسی مخصوص لوگوں کو فائدہ دینے کے لیے بنائی جاتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی کا اختیارات مانگنا بالکل درست ہے: عمران خان


 انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسی سال تیسرا شوکت خانم اسپتال کھلےگا، نمل یونیورسٹی میں 90 فیصد غریب گھرانوں کے بچے ہیں، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا عزم ہے،  ہیلتھ کارڈ سے اسپتالوں میں 5 لاکھ افراد کا مفت علاج ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انہوں نے6،6 باریاں لیں اب ہماری باری ہے،ہم اپنی باری میں ایسی خدمت کریں گے کہ آئندہ کوئی اور نہیں آئے گا،  ہم نے میرٹ پر لوگوں کو بھرتی کیا اور سیاسی مداخلت ختم کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کا وزیر اعظم صادق ہے اور نہ ہی امین، جھوٹے اور کرپٹ وزیر اعظم کا کوئی مستقبل نہیں۔

کراچی والوں کا شکریہ، عمران خان

دریں اثنا عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی والے میری کال پر بڑی تعداد میں اپنے حقوق کے لیے نکلے۔

بھٹو کے سوا کسی نے مزدوروں کی حالت نہ بدلی، جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ آج تک کسی نے وعدہ پورا نہیں کیا،ذوالفقار بھٹو کے سوا کسی نے مزدوروں کی حالت بہتر نہ کی، ہم ایک ایک وعدہ پورا کریں گے کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو ہر مزدور کو سوشل سیکیورٹی دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں