تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج سہیل اکرام نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری اور مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جج نے متعدد مرتبہ نوٹس دیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ڈی ایس پی ادریس راٹھور کو خود وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف باوردی اہلکار پر تشدد، کار سرکار میں مداخلت اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ایس ایس پی جونیجو ستمبر 2014 میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین کی جانب سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اور پارلیمنٹ پر حملے کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ مقدمہ 19 ستمبر 2014 میں درج کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -