جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

عام شہری کوسرکاری پروٹوکول، پولیس کا سلیوٹ ناقابل فہم ہے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبا د: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کو جمہوریت یا بادشاہت میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا، عام شہری کوسرکاری پروٹوکول، پولیس کا سلیوٹ ناقابل فہم ہے۔

تصیلات کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عام شہری مریم کوسرکاری پروٹوکول ملنا اور پولیس کا سیلوٹ کرنا ناقابل فہم ہے، جب وہ کریمنل انویسٹی گیشن کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کو ہمیشہ کے لئے بادشاہت یا جمہوریت میں سے کسی ایک کوچننا ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز وی آئی پی پرٹوکول میں تیرہ گاڑیوں کے قافلے میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں، جب گاڑی سےاتریں تو اے ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم نے مریم نواز کو سیلوٹ کیا اور مریم نواز کو زمین سے پین اٹھا کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں