تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

بھارت میں‌ مسلمانوں‌ کی نسل کشی سے پہلے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا، عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری ہورہی ہے، عالمی برادری کو اب جاگنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ ’بین الاقوامی برادری بیدار ہو جائے قبل اس کے کہ بے لگام آر ایس ایس مسلمانوں کےخون سےایسی ہولی کھیلےکہ تاریخ انسانی میں قتل عام کے دیگر واقعات ہیچ دکھائی دینے لگیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہٹلر کی خاکی وردی ہو یا آر ایس ایس، جب بھی مسلح جتھوں کا خمیر کسی قوم کے خلاف بےجا نفرت سے اٹھایا گیا، اُس کا اختتام قتل عام پر ہی ہوا‘۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری ہورہی ہے،  کسی بڑے سانحے سے پہلے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا‘۔

قبل ازیں بھارت سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما اور وکیل بیرسٹر سوچیترا ویجاین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آر ایس ایس کے مارچ کی ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ‘ آر ایس ایس کا مارچ تلنگا سے گزر رہا ہے، یہ متحرک ہورہے ہیں، آر ایس ایس نظریاتی طور پر شیو سینا کی بچہ جماعت ہے، یہ سب نازی کے خاکی یونیفارم میں ہیں‘۔

’اگر یہ سب دیکھ کر بھی بین الاقوامی کمیونٹی خاموش رہی تو اس کا مطلب ہے کہ وہ تشدد کرنے والوں کی پشت پناہی کررہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے متنازع شہریت کا قانون منظور کیا جس کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، مودی سرکار  نے نہتے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو طاقت کے استعمال کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -