site
stats
پاکستان

عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ آمد، گو نواز گو کے نعرے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے کی تیاریوں کا معائنہ کرنے اچانک پریڈ گراؤنڈ پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد اکھٹی ہوئی اور گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پریڈ گراؤنڈ جلسے کی تیاریوں کو معائنہ کرنے پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اپنے لیڈر کو درمیان میں پاکر خوشی کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے کل پریڈ گراؤنڈ میں جلسے منعقد کیا جارہا ہے، عمران خان پنڈال کا معائنہ کرنے پہنچے تو تو کارکنان کی بڑی تعداد امڈ آئی اور گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

اس موقع پر عمران خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ پاناما کے معاملے پر حکمران خاندان کی جانب سے منہ بند رکھنے کے لیے 10 ارب روپے کی آفر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی پیش کش لانے والے شخص نے بتایا کہ یہ ابتداء ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ سے پاناما فیصلے کے بعد تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، اس ضمن میں تحریک انصاف کی جانب سے کل اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top