تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان معافی مانگنے جج زیباچوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد اپنے وکیل کے ہمراہ جج زیباچوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے۔

عمران خان نے سوال کیا جج صاحبہ کہاں ہے؟ تو عدالتی عملے نے جواب میں کہا کہ جج صاحبہ چھٹی پر ہیں۔

چھٹی کا سن کر عمران خان نے ریڈر سے مکالمے میں کہا کہ ریڈر آپ گواہ رہنا، جوڈیشل مجسٹریٹ زیباچوہدری سے معافی مانگنے آیا تھا، آپ نے جج صاحبہ زیباچوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری کسی بات سے زیبا چوہدری کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں،آپ گواہ رہنا کہ ا کی عدالت میں معذرت کی ہے۔

عدالتی عملے نے عمران خان کو کہا کہ آپ کا پیغام جج صاحبہ تک پہنچا دیں گے۔

جج زیبا چوہدری کی رخصت کے باعث عمران خان واپس روانہ ہو گئے۔

Comments

- Advertisement -