تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کا فیصلہ، عمران خان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ پی سی بی میں ایک مافیا رمیز راجہ کے خلاف اکھٹا ہو رہا ہے، آپ نے رمیز راجہ کو کیا ہدایات دی ہیں؟

اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ رمیز راجہ کو چلنے دیں گے اسے ہٹا دیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نئے چیرمین پی سی بی کے لیے دو نام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین کے لیے نجم سیٹھی کا نام بھی شامل ہے، گورننگ بورڈ دونوں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

اس سے قبل رمیز راجہ نے بورڈ کے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی سی بی نے 30 کے قریب عہدیداران کو بلایا اور یہ ملاقات تقریباً 15 منٹ جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین رمیز راجہ نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب غیر یقینی کی صورتِ حال ختم ہو جانی چاہیے کیوں کہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -