site
stats
پاکستان

شہبازشریف کے فراڈ کو چین نے بے نقاب کیا ہے، عمران خان

اسلام آباد : سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کو بے نقاب کیا ہے اب نیب کو میٹرو اور اورینج لائن منصوبوں کی تحقیقات کرنی چاہیئے.

وہ ملتان میٹرو منصوبے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی مبینہ کرپشن سامنے پر ردعمل دے رہے تھے، عمران خان نے کہا کہ ملتان میٹرو منصوبے فراڈ میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں نیب کو میٹرو اور اورینج لائن منصوبوں کی تحقیقات کرنی چاہیئے.

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ چین نےملتان میٹرو منصوبے کے فراڈ کو بے نقاب کیا ہے اس پر کسی چینل پرغصہ نکالنے سے معاملہ حل نہیں ہو گا اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ملتان میٹرو منصوبے میں فراڈ اور کرپشن میں شہبازشریف ملوث ہیں.


 مزید پڑھیں: شہباز شریف کی پریس کانفرنس ،ویڈیو دیکھیں 


انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی ایک ایک کر کے کرپشن سامنے آرہی ہیں پہلے بڑے بھائی کا پاناما پیپرز میں نام آیا اور اب چین نے چھوٹے بھائی کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے.

عمران خان نے کہا کہ پاناما پیپرز نے شریف خاندان کو بے نقاب کیا اور انہیں اپنی صفائی دینے کا پورا موقع دیا گیا لیکن میاں صاحب منی ٹریل دینے میں ناکام رہے اس لیے نااہل ہوئے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top