تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان نے ایم پی اے سعید آفریدی کا استعفیٰ مسترد کردیا

پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے ایم پی اے سعید آفریدی کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے ایم پی اے سعید آفریدی کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم پی اے سعید آفریدی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی سربراہ عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے پارٹی سربراہ کے احکامات پر اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے گزشتہ ہفتے استعفیٰ دیا تھا۔

سعید آفریدی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -