جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی کا تعاون سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی ایکس اکاؤنٹ کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ، جس سے تحقیقات میں پیش رفت متاثر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش سے متعلق موقف سامنے آگیا۔

بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹس پر 2 انکوائریز بھی شروع ہونے کا انکشاف بھی ہوا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ ایکس اکاؤنٹ کی معطلی کے لیے دائر درخواست کے جواب میں تحقیقات میں پیش رفت اور اقدامات پر عدالت کو آگاہ کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

ایجنسی نے دو الگ الگ انکوائریز شروع کی ہیں جو 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو رجسٹرڈ ہوئیں اور تاحال زیر التوا ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم نے کئی بار اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تاکہ عمران خان سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا سکے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ عمران خان نے تفتیش میں تعاون سے انکار کیا اور یہ نہیں بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کون استعمال کر رہا ہے، تعاون نہ کرنے کی وجہ سے تحقیقات میں پیش رفت متاثر ہوئی اور انکوائری اب بھی جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں