تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

‘عمران خان نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا’

اسلام آباد : سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی سے استعفی دے دیا ہے ، عید کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے، جو اس کے ساتھ ہے وہ بھی استعفیٰ دے گا،جو نہیں دے گا وہ ساتھ نہیں۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ عید کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے استعفے ایڈیشنل سیکرٹری عامر کیانی کو جمع کرادیئے ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ یہ سیٹ عمران خان کی امانت ہے، عمران خان کے لیے جان بھی حاضر ہے۔

یاد رہے عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکا اختیار عمران خان کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان جب حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام ارکان نے عمران خان کی تائید کی۔

Comments

- Advertisement -