The news is by your side.

Advertisement

‘ملکی حالات کے ذمہ دار عمران خان ہیں’

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ جو آج ملک کوحالات درپیش ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں عمران خان کے پاس نہ معاشی پلان تھا نہ ہی صلاحیت تھی۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ملک کیلئےکوئی چوائس نہ تھی ایک طرف شیطان دوسری طرف گہرا سمندر، ملک کےلئے دونوں آپشن میں موت تھی اگر عمران خان کو نہ نکالتےتو یہ آئین بلڈوز کر کے ون پارٹی بنانے جا رہے تھے کیونکہ عمران خان ترامیم کر کے دوبارہ دھاندلی کا پلان بنا رہےتھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان اسپیکر کے عہدے کو بےتوقیر کر رہے ہیں وفاق میں عمران خان صدر کے عہدے کو بےتوقیر کر رہےہیں جو آئین سے ٹکراتا ہے وہ خودپاش پاش ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےآئی ایم ایف کےساتھ معاہدےکیےتھے ہم ذمےداری کےساتھ آئی ایم ایف سے معاہدےکی پاسداری کررہےہیں عمران خان کو دیکھنا چاہیے وہ ملک کو کس طرف دھکیل کر گئےہیں۔

وفاقی نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے راستہ تھا کہ ہم اپنی سیاست کو بچالیں تین چار ماہ کا بحران پاکستان کی معیشت کو تباہ کر سکتا تھا ہم نےاپنی سیاست کو قربان کیا ہم نےفیصلہ کیاکہ پاکستان کوبحران سےنکالیں گے اس وقت پاکستان میں سیاست کاوقت نہیں ہے ہمیں اپنی سیاست بھلاکرپاکستان کےمفادمیں ملکرکام کرناہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں