site
stats
پاکستان

اسلام آباد: عمران خان کے پروٹوکول میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پروٹوکول میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پاناما کیس کی ساعت کیلئے سپریم کورٹ آرہے تھے کہ انکے پروٹوکول میں شامل دوگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، گاڑی میں عمران خان کے بھتیجے موجود تھے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

عمران خان کے قافلے میں تین گاڑیاں موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی سینیٹر اور پی ٹی آئی چیئرمین کے اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے باعث گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم عمران خان سمیت پارٹی رہنما کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top