The news is by your side.

Advertisement

عمران خان نے پھرسادگی کی مثال قائم کردی

اسلام آباد : عمران خان نےپھرسادگی کی مثال قائم کردی، کچھ روز پہلےٹرک اڈے پر چائے کی چسکیاں لگارہےتھے۔ آج ایک ٹرک پھنسا توگاڑی سے اترکردھکا لگوایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنی گالہ سے نکلے تو راستے میں ٹرک پھنسا ہوا تھا ۔ ٹرک کے ہٹنے کا انتظار کئے بغیرخود گاڑی سے اترےٹرک کو دھکا لگا کر نکلوایا۔

کپتان اس سے پہلے بھی سادگی کی کئی مثالیں قائم کر چکے ہیں۔ لودھراں میں جلسے کیلئے جاتے ہوئے ٹرکوں والے ہوٹل پر رُکے اور مزے لے لے کرچائے کی چسکیاں لیں۔

کراچی میں الیکشن مہم کے دوران موٹرسائیکل سوارکارکن سڑک پر گر کرزخمی ہوا تو گاڑی سے اُتر کر حال چال پوچھا۔ کپتان پشاورمیں ہوں یا میانوالی میں زمین پرسب کےساتھ بیٹھ کرکھانےکھاتے نظرآتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں