اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی جمہوریت کا سیاہ دن ہے، نواز شریف کو سیاسی طور پر بچانے کیلئے آئین کا مذاق اڑایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ پاکستانی جمہوریت کا سیاہ دن ہے، انتخابی اصلاحات بل پاس کرکے نااہل شخص کو پارٹی قیادت کے قابل بنا دیا گیا۔
Black day today for Pak democracy with passage of Elec Reforms Bill which allows a disqualified person to head a political party.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 2, 2017
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نواز شریف کو سیاسی طور پر بچانے کیلئے آئین کا مذاق اڑایا گیا، عوام اب کرپٹ مافیا کو حکومت نہیں کرنے دیں گے۔
Today a mockery was made of the Constitution simply to rescue Nawaz Sharif politically. But nation will not allow corrupt mafias to rule now https://t.co/G3hh5iyO55
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 2, 2017
مزید پڑھیں : نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور
گذشتہ روز سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سےبھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دوبارہ پارٹی سربراہ بنانے کے لیے پیش کردہ انتخابات بل 2017ء اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود منظور کرالیا گیا۔
جس کے بعد اب کوئی شخص پارلیمنٹ یاکسی مقامی حکومت کارکن بننےکااہل ہو یا نہ ہوسرکاری ملازم کےسواہرشہری سیاسی جماعت بنانےاورپارٹی صدارت کا اہل ہوگا۔