The news is by your side.

Advertisement

”بیرون ملک کینسر کا علاج مہنگا اور مشکل ہے“

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کینسر کا علاج مہنگا اور مشکل ہے۔

فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے ہر رمضان میں فنڈ ریزنگ کرتے ہیں، جو بھی لوگ فنڈز دیتے ہیں اس سے کینسر کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے، آپ کے فنڈز صرف کینسر کے مریضوں کے علاج پر خرچ ہوتے ہیں، کینسر کے ان مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے جو رقم ادا نہیں کر سکتے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کینسر کا علاج مہنگا ترین ہوتا ہے، لوگوں کے فنڈز سے مفت علاج کرتے ہیں، شوکت خانم اسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، قوم کی وجہ سے شوکت خانم اسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال دنیا میں واحد اسپتال ہے جو مفت علاج کرتا ہے، جو علاج 10 روپے کا شوکت خانم میں ہوتا ہے وہی برطانیہ میں 100 روپے کا ہوتا ہے، شوکت خانم میں بیرونی دنیا سے انتہائی کم قیمت پر علاج ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کینسر کا علاج بیرون ملک مہنگا بھی ہے اور مشکل بھی ہے، لوگوں کے پاس وسائل نہیں اس لیے بیرون ملک علاج مشکل ہے، تیسرا بننے والا شوکت خانم اسپتال دونوں شوکت خانم اسپتال سے بڑا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں