The news is by your side.

Advertisement

مجرم اعظم آگئے، میاں صاحب قوم کے 300 ارب بھی واپس لاؤ، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجرم اعظم آگئے، میاں صاحب قوم کے 300 ارب بھی واپس لاؤ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ابوظہبی سے ایک طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے، مجرم اعظم آگئے ہیں، میاں صاحب قوم کے 300 ارب روپے بھی واپس لاؤ۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس کیس: قومی مجرم نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا

رن وے پر لیگی کارکنوں کی رینجرز اہل کاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، رینجرز نے ہاتھا پائی کرنے والے ن لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مجرم نواز شریف کو گاڑی میں ہیلی کاپٹر تک منتقل کر دیا گیا ہے، نواز شریف کو ہیلی کاپٹر میں اڈیالہ لے جایا جائے گا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کوایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 10 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سنائی تھی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پر80 لاکھ پاؤنڈز جبکہ مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں