تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

26 نومبر کو سب کو ’سرپرائز‘ ملے گا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مجھے ان کی پلاننگ پتا ہے لیکن میں آگے کی پلاننگ کر رہا ہوں، یہ جس کو مرضی آرمی چیف لگائیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

عمران خان نے کہا: ’حکومت اب دونوں طرف سے پھنس چکی ہے۔ اگر الیکشن کرواتی ہے تو عوام اسے فارغ کر دیں اور الیکشن نہیں کرواتی تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو، نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیں لیکن میرا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں اس کے بعد ساری بات چیت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت سے ان کا مقابلہ کروں گا، ان کی کرپشن کی داستانوں سے پوری دنیا واقف ہے، میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کر کے بھی گھڑی کے علاوہ کچھ نہ نکال سکے، گھڑی والے معاملے پر عدالت جا رہا ہوں، پورا یقین ہے کہ عدالت میں یہ پروپیگنڈا بے نقاب ہو جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی عوام کی طاقت کو سمجھا ہی نہیں، شہباز شریف لندن کی عدالت میں بھی پھنس چکا ہے، لگتا ہے کہ یہ لندن میں بھی آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام میری کال پر 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں، میں قوم سے کہتا ہوں کہ اس وقت آپ گھر نہیں بیٹھ سکتے، یہ سب کچھ جو ہو رہا ہے یہ غلامی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے آپ سے راولپنڈی میں ملاقات ہوگی، قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل راولپنڈی میں بتاؤں گا، ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہیں، اس کے لیے ہماری حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی۔

Comments

- Advertisement -