The news is by your side.

Advertisement

مشکل وقت میں کبھی ہار نہیں ماننی چاہیئے، گر کر سنبھلنے والے کامیاب ہوتے ہیں، عمران خان

کراچی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ برے وقت میں کبھی ہارنہیں ماننی چاہیے جب انسان گر کر کھڑا ہوتا ہے تو اسے اور طاقت مل جاتی ہے.

عمران خان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے واقعہ بیان کیا کہ سب سے پہلے اپنے کزن کو کرکٹ کھیلتے دیکھا تو خواہش ہوئی کہ میں بھی اس کی طرح سینچری بناؤں اور 10 وکٹیں لوں لیکن پہلے ہی میچ میں اتنی بری پرفارمنس ہوئی کہ مجھےٹیم سےہی نکال دیاگیاتھا.

انہوں نے کہا کہ لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی ناکامی سے سیکھتے ہوئے سخت محنت اور ٹریننگ جاری رکھی جس کے باعث ایک وقت ایسا بھی آیا کہ نہ صرف یہ کہ مجھے ٹیم میں جگہ ملی بلکہ میں نے 100 رنز کئے اور وکٹیں بھی حاصل کیں.

عمران خان کا کہنا تھا کہ خوف پر قابو پانے کے لئے بھی جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور ناکامی پر قابو پاتے ہوئے صرف اپنے دل کی سنیں تو کامیابی آپ کے قدم چنتی ہے اور کوئی بھی آپ کو کامیابی کے سفر پر روک نہیں سکتا ہے جس کی زندہ مثال کے طور پر میں آپ کے سامنے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنون اور ٹیلنٹ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا جو شخص خود غرض ہوتا ہے وہ کبھی بڑا انسان نہیں بنتا اور تاریخ ہمیشہ انہیں یاد کرتی ہے جو انسانیت کے لیے کچھ کرتے ہیں جب کہ پیسے کو اپنی کائنات سمجھنے والے لوگوں میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں پُرسکون نیند آتی ہو۔

 

عمران خان نے کہا کہ والدین کی عزت کرنا، اساتذہ اور بڑوں کا احترام کرنا بھی ہمارے معاشرے اور تہذیب کا حصہ ہے کا حصہ ہے اور وہی لوگ دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں جو اپنی روایتوں کا پاس رکھتے ہیں اسی طرح ایک لیڈر کی کوالٹی ہوتی ہے کہ وہ پریشر برداشت کرتا ہے.

دریں اثناء سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چییئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم میدان میں کام کرنے والی این جی او الف اعلان نے ضلعی سطح پر 10 بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سے 9 کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے جب کہ پنجاب کا صرف ایک اسکول شامل ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ اسی فہرست میں 10 میں سے 9 کا تعلق پنجاب تھا جس پر پچھلے سال ہی خیبرپختونخواہ نے منصوبہ بندی کی تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس سال کے پی کے پنجاب سے بہت آگے نکل گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں