حکومت اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،چیئرمین عمران خان imran-khan
The news is by your side.

Advertisement

حکومت اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت لامحدود اختیارات کے حصول کے لیے اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

یہ بات انہوں نے حکومت کی جانب سے نیپرا کے اختیارات محدود کرنے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پہلے بھی نیپرا سمیت دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے عدالت نے ناکام بنیا لیکن حلومت نے ہوش کے ناخن نہیں لیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ادارے تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور تمام اختیارات اپنے قبضے میں لے کر ہر جگہ اپنی بادشاہت قائم کرنا چاہتی ہے اور اگر حکومت کو روکا نہیں گیا تو اپنی انا اور ذاتی مفاد کے لیے سارے اداروں کو تبا کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذموم مقاصد کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کو استعمال کیا گیا ہے جس کے بل بوتے پر حکومت غریب صارف پراپنی مرضی کا بوجھ ڈالنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے حکومتی نااہلی کا بوجھ غریب عوام کوبرداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

عمران خان نے اس عزم کو دہرایا کہ تحریک انصاف حکومتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور اداروں کو بچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے ملک اداروں سے چلتا ہے لیکن موجودہ حکومت نے اپنے من پسند لوگوں کو اداروں کی باگ دوڑ دے کر اداروں کو تباہ کردیا ہے جس کے باعث ادارے اپنی اہمیت کھو بیٹھے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں