عمران خان کا آئندہ الیکشن تک شادی نہ کرنے کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کا آئندہ الیکشن تک شادی نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ الیکشن تک قبل شادی نہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا بابر اعوان آج پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے جبکہ شیخ رشید کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے خود دعوت دینے جا‌ؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مشورہ دیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے والی ہے، نوازشریف سکون کی گولیاں لے لیں، مجھے لگ رہا ہے کہ پاناما کا ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی میں نواز شریف کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا موقع ملا تھا۔ ہم عنقریب سپریم کورٹ میں میچ جیتنے والے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کو خبردار کیا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی،اگر جےآئی ٹی کو متنازع بنانےکی کوشش کی تو عید کے بعد تحریک چلائینگے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بابر اعوان بھی پی ٹی آئی جوائن کرنیوالے ہیں اور جلد شیخ رشیدکوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینے جاؤں گا،شیخ رشید نے گاڈ فادر مافیا کا زبردست مقابلہ کیا ہے، دوہزار سترہ الیکشن کا سال ہے، اسی لیے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، شوکت خانم کی 3ملین کی سرمایہ کاری تھائی لینڈ میں کی تھی جو واپس آ گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ قطری نہیں آئے گا تو خط ردی بن جائے گا، وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مریم نواز کو تیار کر رہے ہیں انکے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ملاقات میں شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایک فوجی پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ایک فوجی باہر تعینات ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے واضح کیا کہ اب ان کا دور دور تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں، کم از کم آئندہ انتخابات سے قبل شادی نہیں کروں گا۔

عمران خان نے انکشاف کیا کہ ن لیگ نے میانوالی میں ہمارے کونسلر کو 90 لاکھ روپے کی رشوت دی کونسلر سہیل خان نے نوے لاکھ لے کر نمل یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کردیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں