جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ماضی کی طرح اقتدار ملا تو نہیں لوں گا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ اگر ماضی کی طرح اقتدار ملا تو نہیں لوں گا۔

کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے بتایا کہ اپنی حکومت میں احتساب اس لیے نہ کر سکا کیوں کہ میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں تھا۔

عمران خان نے کہا: ’خارجہ پالیسی سے متعلق آخر میں مسائل ہوئے۔ قانون کی بالادستی ضروری ہے، حکومت میں نیب ہمارے پاس نہیں تھی جس کی وجہ سے بڑے ڈاکو قانون کے نیچے نہیں آ سکے۔‘

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی آج کراچی کے دورے پر ہیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو سے قبل انہوں نے پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کراچی پاکستان تحریک انصاف کا شہر ہے، وفاق کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے گا، سندھ میں ڈاکو راج اور شریف مافیا کا ہم نے خاتمہ کرنا ہے، 30 سال سے یہ دونوں خاندان پاکستان کو لوٹ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں