site
stats
پاکستان

انتظارکےوالد جےآئی ٹی سے مطمئن نہیں ہیں‘ عمران خان

Imran Khan

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظار کے والد مطمئن نہیں توتفتیش اے ٹی سی سے کرانا ان کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مقتول انتظار کے گھر پہنچے اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظارکے والد جےآئی ٹی سے مطمئن نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انتظار کے والد کامطالبہ ہے کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں چلایا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مکمل طور پر پولیس کو سیاست سے پاک کیا، سندھ اور پنجاب میں پولیس کو سیاسی طورپر پاک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ماورائے عدالت قتل پرپشت پناہی نہیں کرنی چاہیے۔

دوسری جانب بیٹے کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، شفاف تفتیش کرائی جائے، اے ٹی سی میں مقدمہ چلا تو انصاف کی امید ہے۔


ڈیفنس میں کار پرفائرنگ، نوجوان جاں بحق


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے ملائشیا سے آیا ہوا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top