تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لاہور میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان نے دو ٹوئٹس کیے جن میں انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس سے ہارس ٹریڈنگ ہوئی تھی اور ارکان کو 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ آصف علی زرداری کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی کرپشن پر این آر او لیا ہے، آصف علی زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی لکھا کہ یہ نہ صرف جمہوریت بلکہ معاشرے کی اقدار پر حملہ ہے، سپریم کورٹ نے خرید و فروخت روک دی ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا، کیا رجیم چینج سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کو قومی نقصان کا اندازہ نہیں؟

Comments

- Advertisement -