اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

جومیرےملک کےلیے بہترہےاللہ ہمیں وہ قیادت دے‘عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ دعا ہےعوام آج باہرنکلیں اورتاریخ کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران نے اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانیوں کوکہہ رہا ہوں، باہرنکلیں اورووٹ ڈالیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جن دوپارٹیوں نے باریاں لیں ان کومسترد کرنے کا موقع ہے، جنہوں نے ہمیشہ اسٹیٹس کوجاری رکھا ان کے خلاف ووٹ دیں۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو بھی آج گھروں میں موجود ہیں وہ ووٹ کاسٹ کرنے باہر نکلیں، آج عوام کے پاس اپنے مستقبل کومنتخب کرنے کا بہترین موقع ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں، جس کومرضی چاہیں ووٹ دیں، دعا ہے جومیرے ملک کے لیے بہترہے اللہ ہمیں وہ قیادت دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارت اس لیےتنقید کررہا ہے کیونکہ نوازشریف ان کی خدمت کررہا تھا، نوازشریف سے بھارتی میڈیا کوعشق ہے، مودی بھی حمایت کرتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پیسے باہرنہیں میری وفاداری پاکستان سے ہے۔

عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں