ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نعیم راشد کے ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں نعیم راشد پرپاکستان کو فخر ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نعیم راشد سفید فام دہشت گرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے، ان کے ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا۔


عمران خان نے کہا کہ کرائسٹ چرچ دہشت گردی سے متاثرپاکستانی خاندان کے ساتھ ہیں، ہم متاثرین کے خاندان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

کرائسٹ چرچ حملے میں نمازیوں کو بچاتے ہوئے جان قربان کرنے والا پاکستانی ہیرو

یاد رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ میں مساجد پرحملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری نعیم راشد دہشت گرد کو پکڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ حملے میں ان کا بیٹا بھی شہید ہوا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہی کی جائے گی جہاں پاکستانی کمیونٹی نے ان کی تدفین کے انتظامات کیے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں