site
stats
پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کو اپنی عینک کا نمبر تبدیل کرانے کی ضرورت ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو اپنی عینک کا نمبر تبدیل کروانے کی ضرورت ہے وہ ہمارے جلسوں کو تو جلسی کہتے ہیں اور خود ایک تمبو کے نیچے جلسہ کرتے ہیں۔

اپنے ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات بند کمرے میں ہوئی تھی جس کی تفصیلات سامنے اآنی چاہیئے جب کہ ڈان لیکس خبر کے متعلق سب جانتے ہیں کہ یہ (ن) لیگ کے میڈیا سیل کی جانب سے ریلیز کی گئی تھی جس کے پیچھے مریم نواز تھیں اور سیکرٹری اطلاعات کو فارغ کرنا بھی اسی طرف اشارہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کامسئلہ 48گھنٹےمیں حل ہونا چاہئے تھا لیکن ن لیگ کو ڈر تھا کہ اگر معاملہ جلدی حل ہوا تو مریم نواز کا نام سامنے آئے گا اس لیے اس معاملے کو اتنی طول دیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس بھی پاکستان میں مثال قائم کرگیا ہے سپریم کورٹ کےججز کے ریمارکس بڑے اہم ہیں جس پر نواز شریف وضاحت نہ کر سکے تو وزیراعظم نہیں رہ سکیں گے اور انہیں مستعفی ہوکر گھر جاناہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنی گالہ زمین سے متعلق منی ٹریل سپریم کورٹ پیش کروں گا اور اس کے لیے مجھے کسی قطری خط کی ضرورت نہیں ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top