The news is by your side.

Advertisement

کوئی ملک مزدوروں کےحقوق کوتحفظ دیے بغیرترقی نہیں کرسکتا‘ عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے محنت کشوں کے عالمی دن پر کہا کہ آج مزدوروں کوحقوق، عزت دینے کے پی ٹی آئی کےعزم کو دہراتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین میں مزدوروں کودیےگئے حقوق کوحقیقت بنائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج مزدوروں کوحقوق، عزت دینے کے پی ٹی آئی کےعزم کو دہراتا ہوں، کوئی ملک مزدوروں کے حقوق کوتحفظ دیے بغیرترقی نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر پاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزدوروں کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تعمیروترقی میں محنت کشوں کا کردارکلیدی ہے۔


دنیا بھرمیں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یہ دن شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں